ابنا: علاءالدین بروجردی نے مھر نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ آئي اے ای اے کی بے بنیاد رپورٹوں کی بنا پر اس ایجنسی کے ساتھ تعاون پرنظر ثانی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسی کے ڈائرکٹر یوکیا آمانو اپنے فرائض منصبی کے دائرے سے نکل گئے ہیں اور امریکہ کے مہرے کی حیثت سے کام کررہے ہیں۔ بروجردی نے تہران میں باغ قلہک کے برطانوی سفارتخانے سے واپس لئے جانے کے مسئلے کے بارے میں کہا کہ اس مسئلے کا اتوارکوپارلیمنٹ میں جائزہ لیا گيا اور فیصلےکےلئے اس کےقانونی پہلووں پرغور کیا جارہا ہے۔ علاالدین بروجردی نے برطانیہ سے سفارتي تعلقات میں کمی لانے کے بارے میں کہا کہ بہت عرصے سے یہ مسئلہ قومی سلامتی کمیشن میں زیر غور ہے اور مزید غور کے لئے اسے پارلیمنٹ کی پریسائڈنگ کمیٹی میں بھیج دیا گيا ہے۔ ادھر اس کمیشن کے ایک رکن جواد جہانگيرزادہ نے کہاہےکہ تہران اپنے مفادات کے مطابق آئي اے ای اے سے تعلقات جاری رکھنے کےبارے میں فیصلہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوکیا امانو کو عالمی سطح پر قیام امن میں مدد کرنی چاہیے لیکن وہ نہ صرف یہ کام نہیں کررہے ہیں بلکہ امن مخالف عنصر میں تبدیل ہوچکے ہیں جو امن عالم کے لئے خطرناک ہے۔........
/169